خواجہ حارث نے نوازشریف کی وکالت چھوڑ دی

نیب ریفرنسز میں احتساب عدالت میں نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے اپنا وکالت نامہ واپس لینے کی درخواست دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ اس مقدمے میں وکالت سے دستبردار ہو رہے ہیں _

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نیب عدالت میں وکالت نامہ واپس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے میرے مؤقف کو تسلیم نہیں کیا _ خواجہ حارث نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ڈکٹیشن دی کہ ایک ماہ میں فیصلہ سنایا جائے، ہفتہ اور اتوار کو بھی عدالت لگانے کا کہا گیا _ خواجہ حارث نے کہا کہ ایسے حالات میں کام جاری نہیں رکھ سکتا _

جج محمد بشیر نے نوازشریف سے پوچھا کہ کیا کیا جائے؟ تو انہوں نے کہا کہ خواجہ حارث کو منایا جائے، دوسرا وکیل کرنے کے لیے سوچنے کی مہلت دی جائے _

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے