متفرق خبریں

ن لیگ خواتین مخصوص نشستیں اپنوں کو

جون 13, 2018 < 1 min

ن لیگ خواتین مخصوص نشستیں اپنوں کو

Reading Time: < 1 minute

مسلم لیگ ن جو ووٹ کو عزت دینے کے نعرے پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستیں جمع کراتے ہوئے اپنوں پر ہی واری ہو گئی ہے ۔

ن لیگ نے ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہے اور جن ناموں پر کارکن خواتین اعتراض کر رہی ہیں ان میں طاہرہ اورنگزیب، طارق فاطمی کی اہلیہ زہرہ فاطمی، چودھری جعفر اقبال کی اہلیہ عشرت اشرف، بیٹی زیب جعفر اور بھانجی مائزہ حمید، زعیم قادری کی اہلیہ عظمی، شائستہ پرویز ملک کی سیکرٹری کنول لیاقت، سابق ایم پی اے عدنان حیات کی اہلیہ طاہرہ نون، خواجہ آصف کی اہلیہ اور بھانجی، رانا افضل کی بیگم اور مشاہد اللہ خان کی بیٹی ردا کے نام شامل ہیں ۔

کارکن خواتین کا کہنا ہے کہ یہ سب اعلی قیادت کے گھر والیوں کے آگے پیچھے ہونے کی وجہ سے نوازی گئی ہیں ۔ ن لیگ میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے