کھیل

زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ

جون 20, 2018 2 min

زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ

Reading Time: 2 minutes

 انگلینڈ نے ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 481 رنز سکور کیے ۔ ٹرینٹ برج میں اپنا ہی انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ اس سے قبل انگلینڈ نے 2016 میں اسی میدان پر پاکستان کے خلاف تین وکٹوں کے نقصان پر 444 رنز سکور کیے تھے ۔

آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ کی جانب سے جانی بیرسٹو اور ایلکس ہیلز نے سنچریاں سکور کیں جبکہ جے جے روئے اور اوئن مورگن نے نصف سنچریاں سکور کیں ۔ آسٹریلیا کی ٹیم جواب میں 37 اوورز میں 239 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ انگلینڈ نے یہ میچ 242 رنز سے جیت لیا ۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد نے چارجبکہ معین علی نے تین وکٹیں لیں ۔ یہ رنز کے اعتبار سے انگلینڈ کی سب سے بڑی فتح اور آسٹریلیا کی سب سے بڑی شکست بھی ہے ۔

انگلینڈ نے ایک اور ریکارڈ بھی قائم کیا اور وہ ہے ایک روزہ میچ میں تیز ترین 450 سکور کرنے کا ۔ انگلینڈ نے 21 چھکوں اور 41 چوکوں کی مدد سے تیز ترین 450 رنز سکور کیے ۔ آسٹریلیا نے اس سے قبل 340 سے زیادہ کے ہدف کا تعاقب نہیں کیا ہے ۔ آسٹریلیا نے 334 کے ہدف کا تعاقب سڈنی میں 2011 میں کیا تھا ۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت میں 19.3 اوورز میں 159 رنز کیے گئے ۔ اوپنر جے جے روئے نے 61 گیندوں میں 82 رنز سکور کیے۔ بیرسٹو نے 92 گیندوں میں 139 رنز سکور کیے ۔ اے ڈی ہیلز نے بھی 92 گیندوں میں 147 رنز سکور کیے ۔ اوئن مورگن نے 30 گیندوں میں 67 رنز سکور کیے ۔

یاد رہے کہ 4011 ایک روزہ میچوں میں صرف دو بار بعد میں کھیلتے ہوئے ٹیم 400 سکور کر سکی ہیں۔ آسٹریلیا نے اپنے پچھلے 15 ایک روزہ میچوں میں سے صرف دو جیتے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف اپنے آٹھ ایک روزہ میچوں میں سے اسے سات میں شکست کا سامنا رہا ہے ۔ انگلینڈ نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کر لی ہے جبکہ دو میچ ابھی کھیلے جانے باقی ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے