پاکستان24 عالمی خبریں

امریکا نے رکنیت چھوڑ دی

جون 20, 2018 < 1 min

امریکا نے رکنیت چھوڑ دی

Reading Time: < 1 minute

امریکا نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کی رکنیت چھوڑ دی ہے ۔ امریکا نے کونسل کے دیگر رکن ممالک پر منافقت اور کونسل کے اسرائیل مخالف ہونے کا الزام لگایا ہے ۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کونسل کی ممبر شپ چھوڑنے کا اعلان وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ہمراہ مشترکہ پریش کانفرنس میں کیا ۔ نکی ہیلی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق ’منافقانہ‘ ہے اور ’انسانی حقوق کا مذاق بنا‘ رہی ہے ۔

بی بی سی کے مطابق اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق 2006 میں قائم کی گئی تھی اور کونسل کو ان ممالک کو ممبران بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جن ممالک کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر سوال اٹھتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک بیان میں امریکی فیصلے کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ کونسل کا ممبر رہے ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے