پاکستان

زلفی بخاری کیلئے پھرتی کیوں دکھائی گئی؟ عدالت

جون 21, 2018 < 1 min

زلفی بخاری کیلئے پھرتی کیوں دکھائی گئی؟ عدالت

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوال پوچھا ہے کہ نیب سے پوچھے بغیر زلفی بخاری کو باہر کیسے جانے دیا گیا؟ عدالت نے فریقین سے جواب جبکہ وزارت دفاع کے جوائنٹ سیکرٹری کو ذاتی طور طلب کر لیا ہے ۔ ہائی کورٹ نے عمرے کی ادائیگی کے لیے عمران خان کا نجی جہاز فوج کے زیر انتظام نور خان ایئربیس سے اڑنے اور پھر وہیں لینڈ کرنے پر وزارت دفاع سے جواب دینے کیلئے کہا ہے ۔

جسٹس عامر فاروق نے زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے مقدمے کی سماعت کی۔ جج نے استفسار کیا کہ زلفی بخاری کو بلیک لسٹ پر ہونے کے باوجود باہر کیوں جانے دیا گیا ۔ عدالت کو تحریری طور پر بتایا جائے کہ بلیک لسٹ کے حوالے سے کیا قانون ہے۔کیا یہ رعایت سب کےلیے ہے؟اس کیس میں اتنی پھرتی کیوں دکھائی گئی؟ عدالت نے زلفی بخاری کو نیب کی تفتیش میں شامل ہونے کیلئے کہا ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل انعام الرحیم نے دلائل میں کہا کہ کیسے فوج کے زیر انتظام ایئربیس کو ایک سیاستدان کو استعمال کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔ وکیل نے کہا کہ اسی ایئر بیس سے عمران خان کے قریبی ساتھی ذلفی بخاری کا نام صرف دو گھنٹے میں بلیک لسٹ سے نکال کر انھیں سعودی عرب جانے کی اجازت دی گئی ۔

عدالت نے تمام فریقین سے تحریری جواب اور وزارت دفاع کے جوائنٹ سیکرٹری کو ذاتی طور پر طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی ۔

Array
One Comment
  1. اسرار محمد
    کیا عدالت اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گا نورحان ائیربیس کے حوالے سے اٹھاۓ گئے سوالات کا جواب عدالت کسی سے لے سکے گا وقت کا انتظار رہیگا

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے