پاکستان

تحریک انصاف کی خواتین نشستیں

جون 21, 2018 < 1 min

تحریک انصاف کی خواتین نشستیں

Reading Time: < 1 minute

تحریک انصاف میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر بحران شدت اختیار کر گیا ۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر زرقا نے پارٹی رہنما منزہ حسن کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں پٹیشن دائر کر دی ۔
الیکشن ٹربیونل نے ڈاکٹر زرقا کی منزہ حسن کے خلاف درخواست منظور کرلی، ڈاکٹر زرقا نے پارٹی کی مرکزی رہنما منزہ حسن کے مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا تھا ۔
منزہ حسن پر آئین کی دفعہ 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے کا الزام عائد کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ منزہ حسن نے اثاثوں کو چھپایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی امیدوار دوہری شہریت کی حامل ہیں۔ ڈاکٹر زرقا کا موقف ہے کہ منزہ حسن نے پارٹی کو بائی پاس کرکے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے