پاکستان

ٹکٹ والا آئے تو بھی ہارے گا، چودھری نثار

جون 21, 2018 2 min

ٹکٹ والا آئے تو بھی ہارے گا، چودھری نثار

Reading Time: 2 minutes

راولپنڈی کے حلقہ این اے 59 کے علاقہ جٹھہ ہتھیال میں سابق وزیر داخلہ چوھدری نثار نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف کوئی پارٹی ٹکٹ لے کر لڑے یا بغیر ٹکٹ کے، اسے شکست ہوگی ۔

چودھری نثار نے کہا کہ جلسہ کر کے آپ نے دنیا کو پیغام بھیجا کہ روات کے لوگ زندہ دل ہیں، تقریر وہاں کی جاتی ہے جہاں کسی کو قائل کرنا ہو آپ نے مجھے قائل کر لیا،

1985 سے اسی مقام پر جلسہ عام کرتا رہا ہے آج تک ہر الیکشن میں یہاں جلسہ ہوتا ہے، میری یاد کے مطابق اس سے پہلے اس سے بڑا جلسہ اس مقام پر نہیں دیکھا، روات کے لوگ غیرت مند اور وفادار لوگ ہیں آپ نے رشتہ نبھایا ہے میں نے بھی کوشش کی ہے، اتنی بڑی تعداد میں لوگ اور جذبہ دیکھ کر میرا حوصلہ اور بلند ہوا ہے، ٹکٹ والا آئے یا بےٹکٹا آئے اسے اس علاقہ سے شکست ہو گی،قومی اسمبلی میں ایک وہ شخص کھڑا ہے جس کا حلقہ مری اور کہوٹہ سے ملتا ہے،دوسری پارٹی کا امیدوار وہ ہے جس کا اس حلقہ سے تعلق نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اہل علاقہ جب مخالفین آئیں تو انھیں سکول،گلیاں سڑکیں اور اسپتال دیکھانا اور بتانا کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں چوھدری نثار نے خدمت نہ کی ہو،الیکشن کے بعد آستینیں چڑھا کر تقریریں کرنا بہت آسان ہے،دنیا کے سامنے کھڑا ہو کر کہتا ہوں اس علاقہ کو زندگی اور جوانی دی ہے،اقتدار آیا تو میں نے اپنی جیبیں نہیں بھریں علاقہ پر لٹایا ہے، پچاسی میں جب آیا تو اس علاقہ میں بجلی نہیں تھی سڑکیں نہیں تھیں، جب میں بھی آیا اس علاقہ کی خدمت کا بھیڑا اٹھایا

تقریریں کرنا آسان خدمت کے نشان چھوڑنا مشکل ہے، 35 سال ہو گئے اس علاقہ سے الیکشن لڑتے ہوئے آپ نے کوئی کثر نہیں چھوڑی،متواتر 8مرتبہ قومی اسمبلی کا ممبر رہا اور آپ کی ووٹوں سے منتخب ہوا، آج مجھ پر مشکل وقت ہے سب نے میرا ساتھ دینا ہے،

ہمارا مخالفین ابھی تک اس علاقہ میں چھوٹی سے جلسی نہیں کر سکے،روات والؤ آنے والی نسلیں تمھیں یاد رکھیں گی جسے تم نے ووٹ دیا اس نے علاقہ کا نقشہ بدل دیا،مشکل وقت تب ہوتا ہے جب اللہ کی رحمت ناراض ہو جاتی ہے، میں نے سر اٹھا کر سیاست کی ہے زندگی میں کسی خوشامد نہیں کی

سر بھی جھکاتا ہوں اور ہاتھ جھوڑ کر صرف اللہ کے آگے کھڑا ہوتا ہوں، سیاست مشکل کام۔ہے جھوٹ،فریب اور کرپشن ہے

میں نے اپنا دامن صاف رکھنے کی پوری کوشش کی ہے، میرے دامن پر کوئی گندگی کا داغ نہیں ہے

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے