متفرق خبریں

احسن اقبال پھر عدالت میں

جون 22, 2018 < 1 min

احسن اقبال پھر عدالت میں

Reading Time: < 1 minute

احسن اقبال توہین عدالت کیس میں ایک بار پھرلاہورہائیکورٹ میں پیش ہوگئے، عدالت نےسابق وزیرداخلہ کی کیس کی سماعت الیکشن کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے ۔

لاہورہائیکورٹ میں احسن اقبال توہین عدالت کیس میں پیش ہوئے، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سماعت کی ۔ عدالت میں سابق وزیرداخلہ کی عدلیہ مخالف تقریردوبارہ چلائی گئی ۔احسن اقبال کے وکیل نےعدالت سے معافی اور انتخابات تک کیس کی سماعت ملتوی کرنےکی استدعا کی جو مسترد کردی گئی،دوران سماعت ججوں کا کہنا تھا کہ ہم کسی کے پابند نہیں ہیں، ہم نے صرف ادھر جانا ہے جہاں سب نے جانا ہے. ،جسٹس عاطرمحمود نے کہاکہ احسن صاحب آپ نے شہباز شریف کو دیکھا وہ کس طرح بیرون ملک سڑک پار کر رہے تھے،پاکستان آتے ہی پھر وہی پروٹوکول شروع ہو گیا،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نےریمارکس دئیے کہ آپ بچوں کو ملکی پالیسی کے بارے میں بتانے گئے اور ججز کے بارے میں بات کرنے لگ گئے، جس پر احسن اقبال نےکہا کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور ملک کی خدمت کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ ججوں نے جواب دیا کہ جوڈیشری میں بھی پاکستان کے ہی لوگ ہیں، ہمارے ہی گھروں کے بچے فوج میں بھی ہیں،آپ نے قوم کے ساتھ زیادتی کی ہے، آپ یہ چاہتے ہیں کہ جس طرح ملک چل رہاہے چلتا رہے کوئی احتساب نہ ہو ۔

عدالت تے سابق وزیر داخلہ کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتےہوئے سماعت 29جون تک ملتوی کردی

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے