پاکستان

چودھری نثار پھر بول پڑے

جون 22, 2018 3 min

چودھری نثار پھر بول پڑے

Reading Time: 3 minutes

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے پریس کانفرنس کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا نے مجھ سے منسوب کر کے ایسی باتیں نشر کیں جو سوچی بھی نہیں ۔ خود سے منسوب بیانات کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ کہا گیا کہ میں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں دس تو مسلم لیگ ن میں سو غلطیاں ہیں، کہا گیا کہ میں نے منہ کھولا تو بات اگے تک جائے گی، میں اس بیان کی تردید کر چکا ہوں، چکری میں خطاب کو بنیاد بنا کر بھی بہت ساری باتیں کی گئیں، میں نے کب کہا کہ میری زبان کھلی تو یہ کہیں منع دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، یہ ضرور کہا کہ بتاوں گا کہ کیوں آزاد الیکشن لڑ رہا ہوںلیکن ابھی بیگم کلثوم نواز کی بیماری کی وجہ سے نہیں بول رہا

اپنا موقف واضح کروں گا کہ آزاد الیکشن کیوں لڑ رہا ہوں، اور میاں نواز شریف سے میرا اختلاف کیا ہے، یہ میرا طرز سیاست اور طرز کلام نہیں کسی کی ذات پر بات کرنا، میں اس وقت الیکشن مہم میں ہوں

ایک سیٹ پر الیکشن لڑنا آسان نہیں ہوتا میں چار سیٹوں پر الیکشن لڑ رہا ہوں، پارٹی ٹکٹ پر بھی الیکشن لڑنا آسان نہیں ہوتا میں تو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہا ہوں، کہا گیا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی ہے، میں کسی جماعت کی طرف نہیں دیکھ رہا صرف حلقے کے عوام کی طرف دیکھ رہا ہوں، میں واحد سیاستدان ہوں جو آٹھ بار مسلسل الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچا، عوام کی دعا ساتھ ہوئی تو یہ نویں باری ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ تمام صورتحال پر جلد پریس کانفرنس کروں گا، جب تک بیگم کلثوم نواز کی صحت بہتر نہیں ہوتی تب تک نہیں کروں گا، فیصلہ لیڈر کرتا ہے چاہے پارٹی میں کسی کا کتنا ہی رول کیوں نہ ہو، شاہد خاقان آئے کہ اپ کے بغیر میں حلف نہیں اٹھاوں گا،اختلافات کے باوجود ہمیشہ پارٹی پالیسی کے مطابق ووٹ دیا، میاں نواز شریف کی صدارت پر ضمیر پر بوجھ کے باوجود ووٹ کیا، آخری بجٹ میں بھی پارٹی کے لیے ووٹ کیا، کہتے ہیں پارٹی سے بغاوت کر دی، میں نے ایسا کچھ نہیں کیا، میں نے صرف اختلاف کیا ، اپنی رائے کا اظہار کیا،مسلم لیگ کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، نواز شریف کے ساتھ مل کر پارٹی کی ایک ایک اینٹ لگائی، نواز شریف نے مجیب الرحمن کو محب وطن قرار دیا تو میں نہیں بولا، سینٹ میں بندر بانٹ پر بھی خاموش رہا، ممبئی حملوں پر بیان آیا تو میں نے حقائق واضح کیے، میں بتایا کہ ممبئی حملوں کا کیس ہندوستان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکا، میاں نواز شریف ممبئی حملوں کے کیس کی حقیقت سے بخوبی واقف ہیں، کیا اختلاف کرنا اتنا بڑا قصور ہوتا ہے۔

چودھری نثار نے کہا کہ پارٹی کے کرائے گئے تمام سرویز کے نتائج میرے حق میں رہے، میں ازاد الیکشن لڑ رہا ہوں، میری کسی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں، ایک حلقے میں سروے 88 لوگوں نے کہا کہ ہم صرف چوہدری نثار کو جانتے ہیں

دوسرے حلقے میں 90 فیصد لوگوں نے کہا کہ ووٹ صرف چوہدری نثار کا ہے، ٹیکسلا کے حلقے میں مسلم لیگ ن 2 فیصد پی ٹی آئی سے آگے ہے، اگر مسئلہ ٹکٹ کا ہوتا جاکر انٹرویو دے دیتا

انٹرویو نئے لوگوں کے ہوتے ہیں آٹھ آٹھ بار وزیر رہنے والوں کے نہیں، اگر مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ لینا ہوتا تو پی ٹی آئی کا لے لیتا، میں سیاست عزت کی خاطر کرتا ہوں

ہم سب کو اپنے سے زیادہ ملک کی فکر کرنی چاہیے، پہلے بھی کہ چکا ہوں کہ پاکستان کے خلاف بڑی سازش ہو رہی ہے،  مگر کسی کو فکر نہیں کہ ملک کو بند گلی میں دھکیلا جا رہا ہے، میاں نواز شریف اس خطرے سے آگاہ ہیں انکو چاہیے کہ قوم کو بتائیں اور ملک کو اس خطرے سے نکالنے پر دھیان دیں

وطن کی فکر کر ناداں کہ مصیبت آنے والی ہے
تیری بربادیوں کے مشورے ہی آسمانوں میں

آرمی چیف افغانستان گئے تو مجھے لگا کہ کچھ ہونے والا ہے، ملا فضل اللہ پر ڈرون حملہ تو بہت پہلے بھی ہو سکتا تھا، آرمی چیف کے افغانستان دورے کے بعد ہی کیوں مارا گیا

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے