پاکستان24 متفرق خبریں

پشتون موومنٹ سے مذاکرات جاری

جون 23, 2018 < 1 min

پشتون موومنٹ سے مذاکرات جاری

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل/ نمائندہ خصوصی

پشاور میں حکومتی مصالحتی کمیٹی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے نمائندوں کی ملاقات میں موومنٹ نے گرفتار طلبہ کی رہائی اور پروپیگنڈہ ختم کرنے کے مطالبات پیش کئے ہیں ۔
پشاور میں مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بزرگ مصالحت کار عبداللطیف آفریدی ایڈووکیٹ نے کہا کہ جرگہ مسائل کے حل کے لئے بنا ہے ۔ عبدالطیف آفریدی نے بتایا کہ یکم جولائی کو پشاور آفیسر میس میں جرگہ ہوگا، اس دوران کوئی فریق جرگہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔عبدالطیف آفریدی نے کہا کہ  پی ٹی ایم کے دوست کوئی غیرمہذب بات نہیں کر ینگے۔عبدالطیف آفریدی کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے مطابق بنیادی حقوق کا تحفظ کرینگے۔

عبدالطیف آفریدی نے کہا کہ دونوں فریقین سے درخواست کرینگے کہ ایسا کوئی کام نہ کریں کہ جرگہ کے لئے مشکلات ہوں۔ مذاکرات میں پی ٹی ایم کے محسن داوڑ اور دیگر نے شرکت کی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے