پاکستان24 متفرق خبریں

جسٹس صدیقی کے خلاف ریفرنس

جون 29, 2018 < 1 min

جسٹس صدیقی کے خلاف ریفرنس

Reading Time: < 1 minute

اعلی عدلیہ کے ججوں کا احتساب کر کے ان کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کرنے والے فورم سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنس کو ایک بار پھر سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے ۔

۲۹ جون کو جاری کردہ نوٹس میں سماعت کی تاریخ ۷ جولائی درج کی گئی ہے تاہم غلطی سے سال ۲۰۱۷ لکھا گیا ہے ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق جسٹس صدیقی کے خلاف یہ ریفرنس ۲۰۱۵ میں دائر کیا گیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے سرکاری گھر کی مرمت اور تزئین و آرائش پر خزانے سے ۸۰ لاکھ روپے خرچ کرائے جس کے وہ مجاز نہ تھے ۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کرنے کا یہ نوٹس اسی دن جاری کیا گیا ہے جس دن جسٹس صدیقی نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے بارے میں ریمارکس دیئے ہیں جبکہ ایک دن قبل چیف جسٹس نے ایک حکم نامے میں جسٹس صدیقی کے بارے میں آبزرویشن دی تھی ۔

جسٹس شوکت صدیقی نے ایک مقدمے میں آئی ایس آئی کے سربراہ اور وزارت دفاع کے سیکرٹری کو بھی آئندہ ہفتے طلب کر رکھا ہے جبکہ آج کی سماعت میں سیکرٹری دفاع عدالت حاضر نہ ہوئے ۔

واضح رہے کہ ججوں کا احتساب کرنے والے فورم سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ چیف جسٹس ثاقب نثار ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے