پاکستان

ضمانت کے بعد ملزم غائب

جون 30, 2018 < 1 min

ضمانت کے بعد ملزم غائب

Reading Time: < 1 minute

احتساب عدالت اسلام آباد کو بتایا گیا ہے کہ نیب کو مطلوب سابق ایم ڈی پی ٹی ڈی سی میر شاہجہان کھیتران ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد غائب ہیں جس پر عدالت نے شاہجہان کھیتران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں ۔

عدالت نے میر شاہجہان کھیتران کے ضامنوں کو نوٹس جاری کر کے ایک کروڑ روپے جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔ احتساب عدالت نے پچاس پچاس لاکھ کے ضمانتی مچلکوں پر میر شاہجہان کھیتران کو رہا کیا تھا ۔

میر شاہجہان کھیتران پر پی ٹی ڈی سی میں غیر قانونی بھرتیوں اور فنڈ میں خرد برد کا الزام ہے، منظر سے غائب ہونے پر عدالت نے میر شاہجہان کھیتران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔

ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے جاری کیے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے