پاکستان پاکستان24

بارہ دہشت گردوں کو سزائے موت

جولائی 2, 2018 < 1 min

بارہ دہشت گردوں کو سزائے موت

Reading Time: < 1 minute

آرمی چیف نے 12 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے، یہ اطلاع آئی ایس پی آر کی جانب سےمیڈیا کو فراہم کی گئی ہے ۔
راولپنڈی میں فوج کی جانب سے جاری کردہ خبر کے مطابق 6 دہشتگردوں کو دی جاںے والی مختلف نوعیت کی سزاوں کی بھی توثیق کر دی گئی ہے ۔  آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی جاچکی تھی، آئی ایس پی آر کے مطابق ایک سویلین کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا گیا، آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سزائے موت پانے والے دہشتگرد، دہشتگردی، اغواء برائے تاوان اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے ۔ اطلاع کے مطابق دہشتگردوں پر مرکزی امام بارگاہ پارہ چنار پر حملے کا بھی الزام تھا، آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سزائے موت پانے والے دہشتگردوں پر 26 سویلین سمیت 34 افراد کے قتل کا الزام تھا، بتایا گیا ہے کہ سویلین احسان اللہ پر خصوصی فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تاہم ثبوتوں کی عدم فراہمی کے باعث سویلین احسان اللہ کو بری کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سزائے موت پانے والوں میں عاشق خان، جنت کریم، غلام حبیب اور رواز خان شامل ہیں، سزا پانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے