پاکستان

کسی کے ٹکٹ کا محتاج نہیں، چودھری نثار

جولائی 2, 2018 3 min

کسی کے ٹکٹ کا محتاج نہیں، چودھری نثار

Reading Time: 3 minutes

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حلقے میں کہیں بھی مخالفین نظر نہیں آئے ہر طرف جیت ہی جیت نظرآئی، یونین کونسل گرجا پچیس جولائی کو ملک بھر کو بتائے گا کہ ہر کوئی جیپ پر چڑھے گا ۔

اپنے حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست بڑی مشکل ہے،اللہ نے مجھے یہ ذمہ داری اٹھانے کی توفیق دی، خدا کی قسم میرے دل میں کوئی کھوٹ نہیں،صاف شفاف دل ہے، میں اپنی آخرت سنوارنے کے لئے سیاست کرتا ہوں، ملک کا کوئی سیاستدان مائی کا لال خدمت کے حوالے سے کھڑے ہو کر میرا مقابلہ کرے، خدمت میں میرا مقابلہ کسی ایم این اے سے نہیں شہباز،نواز اور زاداری کے حلقوں سے کریں ۔

چودھری نثار نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں ساری زندگی ایسا کام نہیں کیا جس سے شرمسار،ہوں،آپ سر اٹھا کر بات کر سکتے ہیں، کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا،صرف باری تعالی کے سامنے سر جھکاتا ہوں، میں نے معمولی اختلاف پر اپنی حکومت میں وزارت سے استعفی دیا، میں نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ مشکل آن پڑی مزید مشکلات پیدا نہ کریں، نواز شریف کی بہتری میں مشورہ دیا،کبھی کہتے ہیں درخواست دیں، میں نے کہا ساری زندگی درخواست نہیں دی، اگر ٹکٹ کا مسئلہ ہوتا تو درخواست دے دیتالیکن میں تھوک کر چاٹ نہیں سکتا، اپنے حلقہ میں گزشتہ پانچ سال میں سترہ ارب روپے کا کام کروایا، خدمت میں میرا مقابلہ ملک میں کسی سے کرلیں میرا نمبر پہلا ہو گا ۔

چودھری نے کہا کہ میں نے حرام اور جھوٹ کی سیاست کبھی نہیں کی،34 سال میں میرے ان سفید کپڑوں پر حرام اور رشوت کو کوئی داغ نہیں ہے، مجھے اقتدار،میں جو کچھ ملا وہ حلقہ پر نچھاور کیا،آئندہ بھی ایسا ہی ہو گا،اب انتخابی نشان مل چکا ہے اب آپ جیپ پر چڑھ جائیں

میرے خاندان کے اکثر کا تعلق فوج سے ہے،فوج سے تعلق ہونا شہیدوں سے تعلق ہونا ہے، مجھے لگتا ہےجیپ میں پٹرول کی ضرورت نہیں آپ دھکے لگا کراسے منزل پر لے جائیں گے

میں نے 34سال نواز شریف سےوفاداری نبھائی،لیکن آج اس نے مجھ سے بے وفائی کی،اس لئے بےوفائی کی کہ میں نے کہا عدلیہ اورفوج سے جھگڑامت کرو، یہی مشورہ ان کو شہباز شریف نے دیاتوانھیں پارٹی صدر اور شاہد خاقان کو وزیراعظم بنا دیا،میں کسی کے بارے میں کچھ نہیں کہتا چاہتا لیکن نواز شریف آپ بھی حجاب رکھیں، آپ کے نمائندے بھی میرے خلاف جھوٹے الزامات لگاتے ہیں،انکو بھی دیکھیں وزنہ معاملات دور تک جا سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو میرے بیانات سے دکھ ہوا تو کیا انھیں احساس ہے کہ ان کے بیانات سے مجھے کتنا دکھ ہوا، کل ن میں شامل ہونے والے کو ٹکٹ دی گئی اور مجھے نہیں دی،25کو پورا پاکستان دیکھے گا کہ یہ لوگ کتنے وفادار،ہیں یہ وفاداری نبھائیں گے، عمران خان تو بار بار کہہ تہا تھا کہ نثار آجائے جتنے ٹکٹ چاہیئے دےدوں گا لیکن میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج نہیں، جب سواری کے لئے گھوڑا موجود ہوں تو گدھے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔

چوہدری نثار نے کہا کہ آپ کو میرے لئے ووٹ،مانگنے میں کوئی شرمندگی نہیں ہو گی، میں نے کہا تھا اگر بے ہودہ خاکے بند نہ ہوئے تو سوشل میڈیا بندکردوں گا، میں نے فیس بک کے صدر کو بلا کر کہا اور چھے ماہ میں بین الاقوامی سوشل میڈیا پر بھی توہین آمیز خاکے بند کرا دیئے، کراچی آپریشن فوج اور نواز شریف نے نہیں میں نے شروع کیا، چوہدری نثار،آئندہ بھی آپ کا نمائندہ بنکر آپ کا سر فخر سے بلند کرے گا، ایک کہتا تھادرخوست دو ٹکٹ مل جائے گا دوسرا کہتا تھا نہیں شامل ہو جائے مل جائے گا لیکن کہا آزاد الیکشن لڑوں گا، میں اذان دیتا اور حق بات کرتارہوں گا ،میں اپکے مان پر بڑے بڑے طوفانوں سے ٹکراتا رہوں گا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے