پاکستان

زرداری اور مشرف کے اثاثوں کی تفصیل طلب

جولائی 4, 2018 < 1 min

زرداری اور مشرف کے اثاثوں کی تفصیل طلب

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں این آر او کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے ہمیں اب کچھ کرنا ہے، مشرف نے جواب جمع کروانے کا کہا ہے ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کئی افراد نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہوگا ۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم سیاستدانوں کے لیے نہیں تھی ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ میں کسی سیاسی شخصیت کا نام نہیں لے رہا ۔ ہم نے ڈیمز بنانے ہیں، جو بڑے سمجھتے ہیں وہ پکڑے نہیں جائیں گے انہیں ڈھونڈ نکالیں گے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کرپشن کے تمام ایشوز ہم نے نکالنے ہیں کسی کو کوئی استثنیٰ نہیں ملے گا، آصف زرداری اور پرویز مشرف نے بھی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہوگا،عدالت کو اعتماد میں لینے میں کیا حرج ہے ۔ وکیل نے بتایا کہ آصف زرداری 8مقدمات میں ہوئے ہیں ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم بھی اثاثوں کی تفصیلات فراہم کریں۔ سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف، آصف زرداری سے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں، تمام فریقین بیرون ملک جائدادیں اور غیر ملکی اکاونٹس ظاہر کریں،کسی کی کوئی آفشور کمپنی ہے تو وہ بھی ظاہر کریں ۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ تمام فریقین اپنے بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کروائیں ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے