پاکستان24 متفرق خبریں

جیل جانے کو تیار ہوں، مریم نواز

جولائی 4, 2018 < 1 min

جیل جانے کو تیار ہوں، مریم نواز

Reading Time: < 1 minute

لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا ہے کہ قید سے خوفزدہ ہونے والے نہیں جیل بھی جانے کے لیے تیار ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ  جو کچھ پاناما ٹرائل کے حوالے سے ہو رہا ہے سب قوم کے سامنے ہے ۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 لاہور سے انتخاب میں حصہ لینے والی مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح پاناما کیس کو چلایا گیا  اس سے سب کچھ واضح ہے، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں اور اگر جیل ہوتی ہے تو میں اس کے لیے بھی تیار ہوں  کیونکہ 70 سالہ ملکی تاریخ میں جو کسی نے نہیں کیا اس کام کو کرنے کا بیڑا ہم نے اٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس کی ہمیں قیمت چکانا پڑے گی اور ہم قیمت ادا کر رہے ہیں ۔

مریم نواز نے کہا کہ الیکشن بائیکاٹ کی باتیں افواہیں ہیں، بائیکاٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے، الیکشن بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہم آخری بال تک مقابلہ کریں گے اور یقین ہے آخر میں فتح مسلم لیگ (ن) کی ہی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے گزشتہ روز والدہ کی سرجری کی ہے اور امید ہے وہ جلد ہوش میں آجائیں گی، لندن میں ہماری موجودگی کی وجہ کلثوم نواز کی خرابی صحت ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ الیکشن سے قبل پاکستان واپس پہنچ جائیں گے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے