پاکستان24 عالمی خبریں

برازیل باہر، فرانس آگے

جولائی 7, 2018 2 min

برازیل باہر، فرانس آگے

Reading Time: 2 minutes

فیفا ورلڈ کپ 2018 کے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے یوروگوئے جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے برازیل کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ سیمی فائنل میں بیلجیئم کا مقابلہ فرانس سے ہو گا ۔

پہلے کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں فرانس نے یوروگوئے کو دو صفر سے شکست دی کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ۔ سنہ 2006 کے بعد پہلی مرتبہ فرانس سیمی فائنل میں پہنچا ہے  میچ کے دوسرے ہاف میں انٹونی گریزمین کے گول نے فرانس کی کامیابی کو یقینی بنایا ۔ فرانس کے رافیل واران نے پہلے ہاف میں گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔ پہلے ہاف کے اختتام تک یوروگوئے نے اس برتری کو ختم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن اسے کامیابی نہ ملی ۔

کھیل کا دوسرا ہاف شروع ہوا تو فرانس کو ایک گول کی برتری حاصل تھی۔ 61ویں منٹ میں فرانس کے مڈ فیلڈر انٹونی گریزمین کی طاقتور کک یوروگوئے کے گول کیپر کے ہاتھوں سے لگتی ہوئی گول کے اندر چلی گئی ۔ اس گول کے بعد فرانس کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔

گول کیپر فرنینڈو میسلیرا کی غلطی سے ہونے والے اس گول کے باعث ٹیم کے حوصلے مزید پست ہو گئے ۔ یوروگوئے کے کھلاڑیوں نے میچ میں واپس آنے کی بھر پور کوشش کی لیکن وہ گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں پانچ بار ورلڈکپ کی فاتح ٹیم برازیل اب بیلجیم سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ۔ 1986 کے بعد یہ پہلی مرتبہ کے برازیل سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکا ۔ روس کے شہر کازان میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ بیلجیئم کی جانب سے پہلا گول 13 ویں منٹ میں اُس وقت ہوا جب فرنینڈنو نے گیند جال میں پھینکا۔ میچ کے 31 ویں منٹ پر بیلجیئم کی جانب سے ہونے والے دوسرے گول نے انھیں برازیل پر واضح برتری دلوا دی۔

دوسرے ہاف میں برازیل نے جارحانہ کھیل کھیلا لیکن بیلجیئم نے بھر پور انداز میں اپنے برتری کا دفاع کیا۔ میچ کے 76 ویں منٹ پر برازیل نے ایک گول کر کے بیلجیئم کی سبقت کو کم کیا لیکن بیلجیم کی ایک کے مقابلے دو گول کی برتری میچ کے آخر تک برقرار رہی ۔

One Comment
  1. m scr888
    There For Tomorrow is really a Rock band from Orlando, Florida in addition are signed to Hopeless Records. Alternative rockers CAKE burst onto the mainstream scene in 1996 with racing opus "The Distance". http://cheapairjordans.us/gaming-guide-to-online-casino-games/

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے