پاکستان پاکستان24

اور اب زرداری کی باری

جولائی 7, 2018 < 1 min

اور اب زرداری کی باری

Reading Time: < 1 minute

کراچی میں ایف آئی اے نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور منی لانڈرنگ کیس میں ملوث حسین لوائی کو حراست میں لینے کے بعد عدالت سے گیارہ دن کا ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے ۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گزشتہ روز کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس کے مبینہ ملزم اور آصف زرداری کے دیرینہ ساتھی حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا ۔ حسین لوائی پر 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لوائی نے 3 بینکوں کے 29 جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ۔

ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ 29 اکاؤنٹس سے رقم کا لین دین اومنی گروپ کے ملازمین کرتے تھے،  اومنی گروپ کے مالک انور مجید ہیں جو بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے ہیں ۔ انور مجید، حسین لوائی اور اومنی گروپ کے دیگر ملازمین کے خلاف ایف آئی آر منی لانڈرنگ الزامات کے تحت درج کی گئی ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے