پٹرول، ڈیزل سستا ہو گیا

سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد عوام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ۔ نگران وزیر علی ظفر نے کہا ہے کہ نگران وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 6 روپے 37 پیسے تک سستی کر دی ہیں ۔

بتایا جا رہا ہے کہ پٹرول 4 روپے 26 فی لیٹر سستا کر دیا گیا ۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، مٹی کا تیل 3 روپے 74 پیسے،اور لائیٹ ڈیزل 5 روپے 54 پیسے سستا کر دیا ہے ۔

وزارت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق آ ج رات 12 بجے سے ہو گا

پٹرول کی نئی قیمت 95 روپے 24 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 112 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر جبکہ مٹی کا تیل 83 روپے 96 پیسے اور لائیٹ ڈیزل کی نئی قیمت 75 روپے 37 پیسے مقرر کر دی گئی ۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے