متفرق خبریں

ممبئی حملہ کیس کی سماعت

جولائی 11, 2018 < 1 min

ممبئی حملہ کیس کی سماعت

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ممبئی حملہ کیس کی سماعت ہوئی ہے جہاں وزارت داخلہ نے بھارتی گواہوں سے متعلق جواب جمع کرانے کیلئے پھر مہلت مانگ لی ہے ۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر واضح پوزیشن سے آگاہ کریں، تحریری طور پر بتائیں کتنا وقت چاہیے ۔ عدالت میں مقدمے میں نامزد 6ملزمان کی طرف سے ضمانت کیلئے درخواست بھی دائر کی گئی ہے، ملزمان میں حماد امین، عبد الواجد، مظہر اقبال، محمد یونس ،شاہد جمیل اور سفیان ظفر شامل ہیں ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق وزارت داخلہ کے پراسیکیوٹر قاضی مصباح الحسن نے سیکیورٹی فراہمی کیلئے درخواست دی جس پر جج نے کہا کہ سیکیورٹی کیلئے اپنے متعلقہ محکمے کو درخواست دیں، عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے کہا کہ سیکیورٹی فراہمی کیلئے عدالت کوئی آرڈر پاس نہیں کرے گی ۔

کیس کی سماعت 18جولائی تک ملتوی کردی گئی جبکہ ملزمان کے وکیل نے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو دھمکایا ہے کہ انسداد دہشتگری عدالت میںممبئی حملہ کی سماعت ان کیمرہ ہے، آپ رپورٹ نہیں کرسکتے، ملزمان کے وکیل رضوان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر سے کہا کہ آپ نے خبر فائل کی تو آپ کیخلاف درخواست دیں گے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے