کالم

عمران خان کی تحقیقات کریں

جولائی 14, 2018 4 min

عمران خان کی تحقیقات کریں

Reading Time: 4 minutes

اظہر سید
تحریک انصاف بغیر کسی شک کے تبدیلی کی علامت بن چکی ہے ۔ لاکھوں نوجوان اس کے دیوانے ہیں اور کوئی دلیل سننے کیلئے تیار نہیں ۔ پاکستان کی نئی نسل کرپشن اور بدعنوانی سے پاک پاکستان کا خواب دیکھتی ہے اور اس خواب کی تعبیر کا استعارہ عمران خان کو بنا دیا گیا ہے ۔ میڈیا مینجمنٹ کے زریعے گزشتہ الیکشن کی طرح اس مرتبہ بھی تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے تمام درکار اقدامات کئے جا رہے ہیں اور الیکشن سے دو ہفتے قبل سابقہ اہلیہ کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں ان الزامات کو محض الیکشن سے قبل کی کوئی مشق سمجھ کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ان الزامات کی جامع تحقیقات بہت ضروری ہیں ۔یہ لاکھوں نوجوان پاکستانی بچوں کے بدعنوانی سے پاک پاکستان کے خواب کا معاملہ ہے نئی نسل کے ساتھ ہرگز دھوکہ نہیں ہونا چاہیے اور اگر کسی نے پاکستان کی نوجوان نسل کے خواب توڑے ہیں تو اسے ووٹ کے ذریعے مسترد کیے جانے کی سزا ملنا چاہیے اور جنہوں نے عوام کو دھوکہ دیا ہے انہیں بھی کڑی سزا ملنا چاہیے ۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے جو الزامات عائد کئے ہیں یہ سچے ہیں یا جھوٹے بیشتر با آسانی ثابت ہو سکتے ہیں ۔ اگر ریحام خان کے الزامات غلط ہیں تو اس کی پاکستانی شہریت ختم کرنا ہو گی اور اگر سچے ہیں تو پھر قوم کو خود ہی فیصلہ کرنا ہو گا کہ انہیں کون سا پاکستان درکار ہے ۔ جھوٹ دھوکے اور فراڈ والا یا سچ مچ کا تبدیل شدہ پاکستان ۔

پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ پاکستانی عوام ہیں اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی زمہ داری پاک فوج پر ہے ۔کوئی اعلی سطحی کمیٹی ضرور ہی بننا ہو گی اور اس کمیٹی کے اراکین کو تمام تر تعصبات سے پاک رہ کر اپنا کام کرنا ہو گا ۔
ریحام خان نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کی بعض خواتین راہنماوں سے عمران خان کے جنسی تعلقات تھے اور اپنے دعوے کے ثبوت میں فون پر بھیجے جانے والے پیغامات کے عکس جاری کئے ہیں۔ یہ جعل سازی ہے یا سچے messages ہیں با آسانی ثابت ہو سکتا ہے، پی ٹی اے کی مدد سے ان کی صداقت کو جانچا جا سکتا ہے جبکہ جن خواتین کے نام لئے گئے ہیں وہ بھی پاکستان میں موجود ہیں ۔ غیر جانبدار کمیٹی ان سے بھی تفتیش کر سکتی ہے اور با آسانی سچ اگلوا سکتی ہے ۔ جھوٹ اور سچ کے تعین کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جا سکتی ہے ، جھوٹ پکڑنے والی مشین استعمال کر کے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکتا ہے ۔یہ ایٹمی پاکستان کے مستقبل کا معاملہ ہے اور لاکھوں نوجواںوں کے خوابوں کا معاملہ ہے انہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کرنا چاہیے ۔
ایک الزام میں کہا گیا ہے کہ نئے پاکستان کا خواب دکھانے والا بہت بڑا نشئی ہے اور کوکین کا نشہ کرتا ہے ، یہ الزام تو صرف خون کے ٹیسٹ سے ثابت کیا جا سکتا ہے ۔ معاملہ اس لیڈر کا ہے جو مدنیہ کی ریاست کا خواب فروخت کرتا ہے ۔اب وقت آگیا ہے کہ اس بات کا بھی فیصلہ ہو جائے کہ کرپشن اور بدعنوانی سے پاک پاکستان کا خواب بیچنے والا ناجائز بچوں کا باپ ہے یا یہ بھی اس کے خلاف پراپیگنڈا ہے ۔ریحام خان کا الزام ہے عمران خان کی ناجائز بیٹی ٹریان اپنے باپ سے مسلسل رابطے میں رہتی ہے اور دونوں کے درمیان messages کا تبادلہ ہوتا ہے اس بات کو بھی پی ٹی اے کی مدد سے سچ یا جھوٹ ثابت کیا جا سکتا ہے ،معاملہ پاکستان کا ہے وہ ایٹمی پاکستان جس کی مسلح افواج ملک دشمن قوتوں کا واحد ہدف ہیں۔  اس پاکستان میں اگر کسی نے سازش کی ہے اور کسی جعل سازی کے زریعے کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمہ کے خواب فروخت کر کے اپنا کوئی ایجنڈہ پورا کرنے کی کوشش کی ہے تو وہ بھی اسی سزا کا مستحق ہے جو سزا کسی جعل ساز دھوکے باز اور بدکار کو مدینہ کی مثالی ریاست میں ملتی ہے ۔ ٹیریان کے خون کے نمونے حاصل کئے جا سکتے ہیں اور یہ کام پاکستان کے بعض اداروں کے لوگوں کیلئے کوئی مشکل کام نہیں ،اگر ٹاسک دیا جائے تو اس کو مکمل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں اور فوری قائم کردہ کمیٹی کو یہ ٹاسک دینا چاہیے تاکہ سچ اور جھوٹ کا فیصلہ ہو سکے ۔
جہاں تک پاکستان کے خلاف یہودی اور قادیانی لابی کے سرگرام ہونے اور تحریک انصاف کے راہنما کو اس مقصد کیلئے بعض لوگوں کی مدد سے استمال کرنے کی بات ہے تو اس معاملہ کی تفتیش بھی کی جا سکتی ہے ۔انٹرنیٹ پر قادیانی گرو کے سرکردہ لیڈر کی ویڈیو موجود ہے جس میں وہ اپنے پیروکاروں کو عمران خان کو ووٹ دینے کا حکم دے رہا ہے یہ ویڈیو جعل سازی ہے یا سچی ہے پاکستان کے اداروں کے پاس ایسے فرانزک ماہرین موجود ہیں جو ویڈیو کے سچا یا جھوٹا ہونے کے متعلق رائے دے سکتے ہیں ۔ امریکی صدر ٹرمپ کا داماد فرنیڈز اف اسرائیل نامی تنظیم کا سربراہ ہے جبکہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائیا کا بھائی بھی اس تنظیم کا سرکردہ رکن ہے اور یہ یہاں یہ بات یاد رکھنے کی ہے لندن میر کے انتخاب میں عمران خان نے پاکستانی نثزاد صادق خان کی بجائے اپنے سابقہ سالے اور فرینڈز اف اسرائیل کے سرکردہ رکن کی انتخابی مہم چلائی تھی اور سب سے زیادہ خوفناک بات یہ ہے کہ قادیانی تنظیم کا عالمی ہیڈ کوارٹر اسرائیل میں ہے جسے فرنیڈز اف اسرائیل تنظیم کی طرف سے بھاری فندز ملتے ہیں اگر کوئی قادیانی پاکستان کے کسی اعلی عہدوہ پر موجود ہے اور عمران خان کی مدد بھی کر رہا ہے تو اس کی تحقیق اور تفتیش بھی کی جا سکتی ہے یہ پاکستان کی آزادی اور سلامتی کا معاملہ ہے میاں نواز شریف کی پاکستان آمد اور گرفتاری سے ایک روز قبل سے خود کش حملوں کو جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ کہیں اسی عالمی سازش کا تو حصہ نہیں اس بات پر ضرور ہی غور ہونا چاہیے ۔یہ ہمارا پیارہ پاکستان ہے اس مٹی کی حفاظت کیلئے پاک فوج پولیس اور عام پاکستانیوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اس ملک کو ہمیشہ قائم رہنا ہے ار پاکستان کے دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنانا ہے ۔ہماری خواہش ہے کوئی اعلی سطحی غیر جانبدار کمیٹی بنے جیسے ریاست کی ضمانت حاصل ہو جو نواز شریف کی فراغت کے معاملہ سے لے کر اب تک کی تمام پیش رفت کی تحقیقات کرے سچ اور جھوٹ کو سامنے لائے اسی میں پاکستان کی بقا اور سلامتی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے