پاکستان24 متفرق خبریں

پرویز خٹک کی گالیوں پر ردعمل

جولائی 15, 2018 < 1 min

پرویز خٹک کی گالیوں پر ردعمل

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل/ نمائندہ خصوصی

پختونخوا کے سابق وزیراعلی اور تحریک انصاف کےرہنما پرویز خٹک نے اپنے آبائی حلقے نوشہرہ ایک انتخابی جلسے میں مخالف سیاسی کارکنوں کو گالیاں دی ہیں جس پر شدید ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

تحریک انصاف کے دیگر قائدین کے ہمراہ نوشہرہ جلسے میں اس خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں جی جانب سے اس پر شدید ردعمل آ رہا ہے ۔

پشتو میں کئے گئے اس خطاب میں پرویز خٹک حاضرین سے کہہ رہے ہیں کہ ”جن لوگوں نے دیگر جماعتوں کے جھنڈے لگا رکھے ہیں وہ اپنی قوم کو بے عزت کر رہے ہیں، وہ خٹک قبیلے کو بے عزت کر رہے ہیں،خدا کیلئے جائیں ان لوگوں سے کہیں کہ بے غیرتو، اس سے تو بہتر ہے کہ اپنی بیویوں کو بازار میں بٹھا کر ان سے دھندہ کرا لو، یہ تو ڈھول بجانے/گانا بجانے کرنے والے بھی ایسا نہیں کرتے، یہ جو میں اس علاقے میں پیپلز پارٹی کے جھنڈے دیکھتا ہوں تو سمجھ لیتا ہوں کہ کسی طوائف/گانے بجانے والی کا بیٹا ہے۔ “

اس خطاب کے دوران اسٹیج اور پنڈال سے تالیاں بجائی گئیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے