پاکستان24 متفرق خبریں

نیب خود پھنس گیا

جولائی 16, 2018 < 1 min

نیب خود پھنس گیا

Reading Time: < 1 minute

پرویز مشرف دور میں سیاسی خاندانوں کے عالمی اثاثے اور جائیدادیں ڈھونڈنے کیلئے ہائر کی گئی عالمی فرم قومی احتساب بیورو اور پاکستان کے خزانے کے گلے پڑ گئی ۔

پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق سپریم کورٹ نے  نیب کے خلاف عالمی فرم کے معاوضے کی درخواست پر رجسٹرار دفتر کے اعتراضات کے خلاف اپیل کھلی عدالت میں سماعت کے لئے منظور کر لی ہے ۔

واضح رہے کہ عالمی فرم نے نیب کو پانچ سو ملین ڈالر کے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے، عالمی فرم نے نیب کو خدمات فراھم کی تھیں۔

عالمی فرم ایل ایل سی براڈ شیٹ نے جے آئی ٹی کے والیم ٹین کی فراھمی کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ اس میں جو معلومات فراہم کی گئی ہیں وہ ہماری خدمات کے معاوضے کے تعین کیلئے عالمی ثالث کو ضرورت ہیں ۔

یاد رہے کہ عالمی فرم نے نیب سے ہرجانہ وصولی کیلئے عالمی ثالث سے رجوع کیا تھا اور کہا تھا کہ نیب نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق عالمی ثالث نے فرم ایل ایل سی براڈ شیٹ سے کہا تھا کہ وہ نیب کو فراہم کی گئی خدمات کی دستاویزات پیش کرے ۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے عالمی فرم کی درخواست پر اعتراضات کئے تھے ۔ رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف اپیل جسٹس عظمت سعید شیخ نے چیمبر میں کی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے