پاکستان

صحافیوں اپنا ضمیر کیوں بیچ رہے ہو

جولائی 16, 2018 3 min

صحافیوں اپنا ضمیر کیوں بیچ رہے ہو

Reading Time: 3 minutes

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ صحافیوں سے پوچھتا ہوں ضمیر بیچ کر نواز شریف کو ہیرو کیوں بنا رہے ہو،اپنے بچوں کی فکر کرو ۔ فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ قومیں اس وقت تباہ ہوتی ہیں جب وہ اچھے اور برے کی تمیز نہ کر سکیں۔

عمران خان جلسے سے خطاب میں کہا کہ جیلیں چوروں سے بھری ہیں، یہاں عام آدمی کیلئے الگ جیل اور خاص آدمی کیلئے مختلف جیل ہے ۔ انھوں نے کہا پاکستان کا المیہ تھا کہ یہاں مجرموں کو سزائیں نہیں ہوئیں ۔ فیصل آباد کے لوگو، یہ وقت ہے رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی کے خلاف نکلنے کا، انہیں ہرانے کیلئے پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالیں، چوروں کے شکنجے سے ملک کو نکالیں ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے متعلق تو شیر علی نے بھی کہا کہ اس نے 14 قتل کیے ہیں۔میں ساری قوم کو کہتا ہوں میرے لئے نہیں اپنے مستقبل کیلئے نکلیں۔اپنے آنے والی نسلوں کیلئے نکلیں۔40سال سے یہاں جو کچھ ہو رہا ہے یہ آپ کے مسائل کی جنگ ہے۔22سال پہلے میں نے جدوجہد شروع کی۔یہاں مہنگائی کا طوفان ہے، میری مائیں جانتی ہیں کتنی مہنگائی ہے، نواز شریف نے چارٹر آف ڈیموکریسی نہیں بلکہ چارٹر آف مکمکا سائن کیا۔10 سالوں میں ملک کا دیوالیہ نکال دیا۔10سالوں میں 6ہزار ارب روپے قرضہ 21ہزار ارب روپے تک پہنچا دیا۔21ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت دو روپے تیرہ پیسے فی یونٹ سے نو روپے چھیاسی پیسے تا جا پہنچی۔400گنا بجلی مہنگی ہوئی، ہماری انڈسٹری بند ہونا شروع ہو گئی، ہماری انڈسٹری بحران کا شکار ہوئی۔ نواجوان بیروزگار ہوئے، ہندوستان اور بنگلہ دیش ہم سے آگے نکل گئے، ہماری ایکسپورٹ 25ارب ڈالر سے 9ارب ڈالر تک گر گئیں۔ٹیکس لگاکر انڈسٹری کو نقصان پہنچایا گیا۔10 سال پہلے آٹے کی قیمت 13روپے تھی اب 45روپے ہے۔ دال 55روپے تھی اب 90روپے ہے۔45فیصد پاکستان کے بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔ دودھ 25 روپے کلو سے 100روپے کلو تک پہنچ گیا۔ امریکہ اور برطانیہ میں 40 روپے اور 60 روپے فی لٹر دودھ ہے جبکہ یہاں 130 روپے فی لٹر ہے۔ آج سے 50سال پہلے پاکستان میں ترقی تھی، ایشیاء میں پاکستان سب سے آگے تھا۔60کی دہائی میں ڈیم بنے، وارسک، منگلا اور تربیلا ڈیم بنا۔پی آئی اے نے سنگا پور،عمارات اور سعودی ائرلائن بنائیں۔ نواز شریف اڈالیہ جیل میں انڈین فلم کے ڈرامے کر رہا ہے، بیٹا 600 کروڑ روپے کے گھر میں رہ ہا ہے۔دوسرا بیٹا اربوں کے گھر میں رہ رہا ہے۔میں بھی 8دن جیل میں رہا۔عام آدمی کیلئے جیل میں برے حالات ہیں۔غریب آدمی چوری کرے تو اسے جیل میں بند کر دیتے ہیں، صحافیوں سے پوچھتا ہوں ضمیر بیچ کر نواز شریف کو ہیرو کیوں بنا رہے ہو، اپنے بچوں کی فکر کرو۔ پاکستان کی جیلوں میں انسانوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ 10لوگوں کی جگہ پر 30 لوگ ہوتے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ پا کستا ن تحریک انصاف فیصل آباد کے کسانوں اور مزدوروں اور ٹیکسٹائل مالکان کیلئے انقلابی منشور لائی ہے۔شوگر ملز مالکان اگر کسانوں کو پیسے نہیں دیں گے تو ان سے سرچارج وصول کیا جائے گا جس طرح یہ آپ کو ڈیفالٹر قرار دیتے ہیں انہیں بھی بلیک لسٹ کریں گے، کسان کو ہندوستان کے ریٹ پر ٹیوب ویل کیلئے سستی بجلی دیں گے۔پاکستان کی ٹیکسٹائل ہندوستان اور بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گی، 60 فیصد ایکسپورٹ کم ہوئی ہے۔ فیکٹریاں بند کر کے ہاؤسنگ کالونیاں نہیں بننے دیں گے۔نوکریاںپید اکریں گے۔ فیصل آباد میں اقلیتی برادری زیادہ ہے۔قانون کی بالادستی سب کیلئے یقینی ہو گی۔اقلیتوں کو برابری کے حقوق دیں گے۔تاجر برادری سن لو نواز شریف کو ووٹ دیا تھا آپ نے ’ہن مزہ آیا‘ انشاء اللہ آپکے مسائل حل کریں گے۔ تحریک اںصاف کے چیئرمین انصاف عمران خان نے کہا سیالکوٹ میں جلسہ عام سے دوران خطاب کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد سانحہ مستونگ سب سے بڑا حادثہ ہےاس واقعہ میں ملوث پاکستان کے دشمن ہیں جو پاکستان کے اندر بھی ہیں اور باہر بھی ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم معطل کر نے سے دشمن کامیاب ہو جائیں گے جس کو ناکام کرنے کے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری اور نواز امیر سے امیر تر اور عوام غریب سے غریب ہوئے زرداری ٹکٹ بلیک کرتا تھا اور وزیر خارجہ دوسرے ملک سے تنخواہ لیتا تھا جو افسوس ناک امر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بائیس سال سے کریشن کے خلاف جد وجہد کر رہا ہوں اقتدار میں آکر ملک سے کریشن کو ختم کریں گے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے