پاکستان24 متفرق خبریں

الیکشن: ٹی وی اشتہاروں پر پابندی

جولائی 16, 2018 < 1 min

الیکشن: ٹی وی اشتہاروں پر پابندی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا نے سیاسی جماعتوں کے الیکشن مہم کیلئے بنانے جانے والے پانچ اشتہاروں کو ٹی وی چینلز پر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ پانچ میں سے تین اشتہار مسلم لیگ ن اور ایک ایک تحریک انصاف پاک سرزمین پارٹی کے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کو شکایت کی گئی تھی کہ ٹی وی پر سیاسی جماعتوں کے اشتہارات میں نامناسب زبان استعمال کی جا رہی ہے ۔ جس پر کمیشن نے انتخابی مہم کے ضابطہ اخلاق کے تحت پانچ اشتہارات پر پابندی لگانے کیلئے پیمرا کو ہدایات جاری کی تھیں ۔

پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو ایک نوٹس کے ذریعے کہا ہے کہ ن لیگ کے تین اشتہارات ‘میرا باپ اتنا کھانستا کیوں ہے؟’ ۔ ‘لاہور میٹرو تیس ارب میں بن گئی’ ۔ اور ‘ایسا پھینٹا لگاؤں گا’ بند کئے جائیں ۔ پیمرا نے تحریک انصاف کے اشتہار ‘پاکستانیو، یہ یاد رکھنا’ اور پی ایس پی کے اشتہار ‘آج نماز پڑھنے آیا ہوں’ بھی بند کرنے کیلئے کہا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے