پاکستان24 متفرق خبریں

جج محمد بشیر نے معذرت کر لی

جولائی 16, 2018 < 1 min

جج محمد بشیر نے معذرت کر لی

Reading Time: < 1 minute

شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ دینے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس سننے سے معذرت کر لی ہے ۔ جج محمد بشیر نے سماعت نہ کرنے کیلئے خط اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھیج دیا ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ رجسٹرار دفتر کے ذرائع مطابق جج احتساب عدالت نے نواز شریف کیخلاف دیگر 2 ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کرلی,, جج احتساب عدالت محمد بشیر کی معذرت کا خط اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہو گیا، خط میں جج نے موقف اپنایا کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کردیں ،انہیں کوئی اعتراض نہیں،

خط میں جج محمد بشیر نے وجہ بیان کی کہ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کرچکا ہوں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت نہیں کرسکتااگر چاہیں تو مجھے ٹرانسفر کردیں ۔

زرائع کا کہنا ہے کہ جج محمد بشیر نے خط میں بتایا ہے کہ نواز شریف کے وکیل نے بھی مجھ پر اعتراض کردیا لہذا دیگر دو ریفرنس نہیں سکتا تا ہم اس سے قبل ہی شریف فیملی کے وکیل کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے کہ دیگر دو ریفرنسسز کسی اور عدالت کو منتقل کیے جائیں ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر پہلے ہی دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ نگران حکومت نے دباؤ کے تحت باقی دو ریفرنسز کی سماعت اڈیالہ جیل میں کرانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا اور کل سے اس کی سماعت ہونا تھی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے