پاکستان پاکستان24

پہلا نتیجہ، جیپ سب سے آگے

جولائی 19, 2018 < 1 min

پہلا نتیجہ، جیپ سب سے آگے

Reading Time: < 1 minute

این اے 15 ایبٹ آباد کے پوسٹل بیلٹ کا نتیجہ جاری کیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے سے کل 1405 ووٹرز نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کئے ہیں ۔

این اے 15 ابیٹ آباد1 سے قومی اسمبلی کے پوسٹل بیلٹ کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سردار یعقوب 925ووٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں، ان کا انتخابی نشان جیپ ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوارمرتضی جاوید عباسی 321کے ساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی کے علی اصغر خان 95ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔

ایم ایم اے کے فضل الرحمن مدنی 42جبکہ قومی وطن پارٹی سردار محمد اقبال نے 2ووٹ حاصل کئے ۔تحریک صوبہ ہزارہ کے امیدوارسردار گوہر زمان نے 20ووٹ حاصل کئے ۔

یہ نتائج این اے ۱۵ کے امیدواروں کی جانب سے سامنے آئے جبکہ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے ابھی ایسا کوئی نتیجہ جاری نہیں کیا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے