پاکستان پاکستان24

پشاور بس ٹرانسپورٹ کی تحقیقات کا حکم

جولائی 19, 2018 < 1 min

پشاور بس ٹرانسپورٹ کی تحقیقات کا حکم

Reading Time: < 1 minute

پشاور ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو کو ہدایت کی ہے کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈور پروجیکٹ (بی آر ٹی) کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔ حکم نامے کے مطابق تحقیقات میں منصوبے کی تکمیل میں تاخیر، ٹھیکہ دینے کے عمل، فزیبلٹی اور دیگر تمام عوامل کو بھی شامل کیا جائے ۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ اس منصوبے میں شفافیت  کی تحقیقات کی رپورٹ پانچ ستمبر کو آئندہ سماعت سے قبل پیش کی جائے ۔ اپنے آرڈر میں عدالت نے لکھا ہے کہ تفصیلی دلائل سننے کے بعد ہم یہ سمجھتے ہیں کہ مناسب ہوگا اس معاملے کی نیب کے ذریعے باقاعدہ تحقیقات کرائی جائیں ۔ عدالتی آڈر کے مطابق بی آر ٹی 24 جون کو مکمل ہونا تھا اور اس کی لاگت 49 ارب روپے تھی جو اب بڑھ کر لگ بھگ 68 ارب روپے ہو گئی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے