پاکستان24 متفرق خبریں

‘لاپتہ’ رضا خان کو چھوڑ دیا گیا

جولائی 20, 2018 < 1 min

‘لاپتہ’ رضا خان کو چھوڑ دیا گیا

Reading Time: < 1 minute

لاہور سے لاپتہ ہونے والے سماجی کارکن اور سوشل میڈیا پر سرگرم رضا خان سات ماہ بعد گھر واپس پہنچ گئے ہیں ۔ رضا خان کو گذشتہ سال دسمبر میں ان کے فلیٹ سے اغوا کیا گیا تھا ۔ رشتے داروں تصدیق کی ہے کہ رضا خان چند روز قبل بخیریت گھر واپس آ گئے ہیں تاہم رضا کے گھر والے اور رشتہ دار اس بارے میں میڈیا سے بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں ۔

پاکستان کے انکوائری کمیشن برائے جبری گمشدگی کے ترجمان کی جانب سے بھی رضا کی گھر واپسی کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انھیں رضا خان کے گھر والوں نے تصدیق کی ہے ۔ دوسری جانب حکومتی اداروں نے بھی رضا خان کی واپسی کی رپورٹ دی ہے ۔

رضا خان یا ان کے گھر والوں نے ابھی تک پولیس سے اس بارے میں رابطہ نہیں کیا ہے ۔ گمشدگی کے وقت رضا خان کے بھائی نے پولیس کو ایف آئی آر درج کروائی تھی کہ انہیں لگتا ہے کہ رضا خان کو اغوا کیا گیا ہے ۔

رضا خان پاکستان اور انڈیا کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام کرنے والے کارکن سمجھے جاتے تھے ۔ وہ دو دسمبر 2017 کو تحریک لبیک کی جانب سے نومبر 2017 میں اسلام آباد میں دیے گئے متنازع دھرنے کے موضوع پر ہونے والی ایک بحث میں شرکت کے بعد سے لاپتہ تھے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے