پاکستان24 متفرق خبریں

میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا

جولائی 23, 2018 < 1 min

میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا

Reading Time: < 1 minute

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پمز اسپتال کے ماہرین پر مشتمل 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا ہے ۔ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جیل خانہ جات کے سربراہ کو لاہور کو بھجوائی جائے گی، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

پمز اسپتال اسلام آباد کے ماہرین پر مشتمل میڈیکل بورڈ میں کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر نعیم ملک اور میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر شجیع سمیت ڈاکٹر سہیل تنویر اور گیسٹرولوجسٹ ڈاکٹر مشہود شامل ہیں ۔ میڈیکل بورڈ کو جیل کے کالونی گیٹ سے اندر بھیجا گیا جب کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم کو ان کے سیل سے جیل اسپتال منتقل کیا گیا ۔

اس سے قبل گزشتہ رات اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ کرتے ہوئے رپورٹ دی تھی کہ نوازشریف کے خون میں یورک ایسڈ کی مقدار حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے اور جس کی وجہ سے ان کے گردے فیل ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، اس کے علاوہ ڈاکٹروں نے رپورٹ میں لکھا تھا کہ ان کے جسم میں پانی کی کمی واقع ہوئی ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے