کھیل

جرمن کھلاڑی نے انکار کر دیا

جولائی 23, 2018 < 1 min

جرمن کھلاڑی نے انکار کر دیا

Reading Time: < 1 minute

جرمنی کی فٹبال ٹیم کے ترک النسل کھلاڑی میسوت ازیل نے  الزام لگایا ہے کہ نسلی تعصب پر مبنی رویے کی وجہ سے وہ جرمنی کی قومی فٹبال ٹیم میں مزید نہیں کھیل سکتے ۔ ازیل آرسینل کلب کی جانب سے کھیلنے والے کھلاڑی ہیں ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ جرمن فٹبال فیڈریشن کی جانب سے روا رکھے رویے کے بعد قومی ٹیم کا حصہ نہیں رہنا چاہتے ۔

ازیل نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کا الزام بھی اُن پر ہی عائد کیا جا رہا ہے ۔ ترک نژاد میسوت ازیل اور دوسرے جرمن کھلاڑی الیکے گوندوا نے ترکی میں انتخابات سے قبل صدر طیب اردگان سے ملاقات کی تھی ۔ مئی میں لندن کے ہوٹل میں ترکی کے صدر سے ملاقات کرنے اور تصویر لینے پر ازیل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔

ازیل نے اس ملاقات میں ترکی کے صدر کو اپنی دستخط کی ہوئی قیمض دی جس پر لکھا تھا کہ میرے عزت ماب صدر کے لیے بہت احترام کے ساتھ۔ ۔ جرمنی کے کئی سیاستدانوں نے اس اقدام کی مذمت کی تھی اور جرمنی کی جمہوری اقدار اور حب الوطنی پر سوالات اُٹھائے تھے ۔

ازیل کا کہنا ہے تھا کہ ان کے خاندان اور نسل کی بے عزتی کی جا رہی ہے او ان کے خاندان کو نفرت پر مبنی ای میلز اور دھمکی آمیر کالز آ رہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی انہیں تنیقد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے