پاکستان پاکستان24

میڈیا خبر نہیں چلا رہا؟

جولائی 27, 2018 2 min

میڈیا خبر نہیں چلا رہا؟

Reading Time: 2 minutes

عوامی نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن اور خفیہ ایجنسیوں پر انتخابات میں دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کئے گئے تاہم پاکستان میں ٹی وی چینلز نے دونوں جماعتوں کے سربراہوں کی پریس کانفرنسز کو بلیک آؤٹ کیا گیا ہے ۔

اسفندیار ولی خان اور محمود خان اچکزئی کی جانب سے کی گئی الگ الگ نیوز کانفرنسز کو ٹی وی چینلز نے مکمل نشر نہیں کیا ۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ صحافی و اینکر طلعت حسین نے ٹوئٹ کر کے اس بلیک آؤٹ پر سوال اٹھایا ہے ۔

محمود خان اچکزئی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ ہم کسی طاقت کے سامنے نہیں جھکیں اور اگر اس مخالفت میں ہمارا کوئی کارکن سانپ کے ڈسنے سے بھی مرا تو اس کا زمہ دار آئی ایس آئی اور ایم آئی ہوں گے،انتخابی نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، عمران نے یہ آفر کی ہے کہ ہم حلقے کھول دینگے، ہم صرف 12 پولنگ سٹیشن دیتے ہیں صرف ان کو کھول دیں، انگوٹھے کے نشان کی تصدیق کرے اگر ایک بھی صحیح نکلا تو ہم سب کچھ تسلیم کرلیں گے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ مردہ کاریز میں دوپہر بارہ بجے تک 300 کے قریب ووٹ کاسٹ ہوے تھے لیکن اس کے بعد کرنل، میجر صاحبان کے مدد سے 1700 سے زائد ووٹ کاسٹ ہوئے، سرکاری عملہ ٹیچرز کی بجائے زمرک خان کے گاؤں کے لوگوں کو تعینات کیا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ ہمارے ایجنسیوں نے انجینئرڈ الیکشن کروائے، بلوچستان عوامی پارٹی کو جمعیت ، بی این پی مینگل ، اے این پی نے سپورٹ کیا تھا انہی چار کو جتوایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن الیکشن کو مسترد کررہے ہیں تو بلوچستان کی جمعیت جو جیت گئی ہے وہ مولانا صاحب کی بات مانیں گے یا کرنل صاحب کی؟ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دکھیلا جارہا ہے، کراچی میں پی ٹی ایم کے جن افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ان سے کیمرے کے سامنے یہ بیان پڑھوایا گیا کہ پی ٹی ایم کو آرگنائز کرنے کی پلاننگ ہم نے پشتونخوامیپ کے مرکزی دفتر میں کی جس میں تمام مرکزی قیادت موجود تھی سوائے اچکزئی کے اور اس کی ہدایات آرہی تھیں ۔ اچکزئی نے کہا کہ پشتونخوامیپ جمہور کی خاطر ہر حد تک جائے گی، دوہزا تیرہ کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کم از کم یہ احسان کیا تھا کہ وہ غیر جانبدار رہی تھی، حلقہ بندیوں کو پلڈاٹ نے بھی غلط قرار دیا تھا، الیکشن سے 20 منٹ پہلے ملیشا کے کرنل نے ہمارے ووٹرز سے شناختی کارڈ چھینے، جیسے ہی پولنگ ختم ہوئی کرنل صاحب نے اعلان کیا کہ چمن میں فلانا آدمی واضح اکثریت سے جیت رہا ہے حالانکہ اس وقت تک ایک بھی ووٹ کی گنتی نہیں ہوئی تھی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے