متفرق خبریں

شاہد خاقان کی درخواست مسترد

جولائی 28, 2018 < 1 min

شاہد خاقان کی درخواست مسترد

Reading Time: < 1 minute

مری میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی این اے 56 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے ۔ ان کی درخواست پر صداقت عباسی کے وکیل نے اعتراض کیا تھا اور کہا کہ اب معاملہ تاخیر کا شکار ہو چکا ہے اور شاہد خاقان الیکشن ٹریبونل سے رجوع کریں ۔ ریٹرننگ افسر نے مخالف امیدوار کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے دی گئی شاہد خاقان عباسی کی درخواست مسترد کر دی ۔

اس دوران مری میں سیاسی کارکنوں کی جانب سے سیکورٹی اداروں کے خلاف نفرت انگیز نعرے بازی کی گئی اور کشیدگی کا ماحول دیکھا گیا ۔ شاہد خاقان عباسی کے حامیوں نے گزشتہ رات بھی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سخت احتجاج کیا تھا اور فوج نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا تھا جس کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا تو ووٹوں والے تھیلوں پر سیاسی کارکنوں کو حفاظت کیلئے مامور کیا گیا جبکہ اس دوران فوج کے اہلکار بھی موجود تھے ۔

چھبیس اور ستائیس جولائی کو مری شہر میں کشیدگی اور سخت احتجاج کی خبر کسی بھی ٹی وی چینل نے نہیں چلائی اور عام لوگوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے کو صورتحال سے باخبر رکھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے