پاکستان پاکستان24

بحریہ ٹاؤن کے نام کا ازخود نوٹس

جولائی 28, 2018 < 1 min

بحریہ ٹاؤن کے نام کا ازخود نوٹس

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے بحریہ ٹاون کی طرف سے لفظ بحریہ کا نام استعمال کرنے پر ازخود نوٹس لے لیا ۔

سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کی طرف سے لفظ بحریہ کے رئیل اسٹیٹ کیلئے استعمال پر ازخود نوٹس لیا جاتا ہے، چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین 2 اگست کو زاتی حیثیت سے پیش ہوں. کیس کی سماعت بھی دو اگست کو سپریم کورٹ رجسٹری اسلام آباد میں ہوگی۔

واضح رہے کہ بحریہ ٹاؤن کی طرف سے بحریہ لفظ کے استعمال پر ایک درخواست برسوں قبل وہاب الخیری نے دائر کی تھی اور مقدمہ کافی عرصے سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، وطن عزیز کی آبی حدود کی حفاظت پر مامور فورس کو پاک بحریہ کہا جاتا ہے. تاہم ہاسوسنگ سوسائٹی سے یہ تاثر ملتا ہے جیسے بحریہ ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی پاک بحریہ فورس کی رہائشی کالونی ہے ۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے بحریہ ٹاؤن کے تین پراجیکٹس کراچی، راولپنڈی اور مری کے خلاف فیصلے دیئے ہیں تاہم ان پر عمل درآمد نظرثانی درخواستوں کی سماعت کے دوران روک دیا گیا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے