پاکستان

تبدیلی کے ووٹ کی دوبارہ گنتی

جولائی 30, 2018 < 1 min

تبدیلی کے ووٹ کی دوبارہ گنتی

Reading Time: < 1 minute

حلقہ برائے قومی اسمبلی 239 کراچی کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست اب الیکشن کمیشن کو دیدی گئی ہے ۔ اس حلقے سے ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ سہیل منصور 366 ووٹوں سے ہارے ہیں ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 3281 ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے گنتی کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔ دوبارہ گنتی تک تحریک انصاف کے امیدوار اکرم چیمہ کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکا جائے ۔  درخواست کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کے حلقہ 239 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے احکامات دیں ۔ پٹیشن خواجہ نوید احمد ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر محفوظ یار خان ایڈووکیٹ نے دائر کی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے