متفرق خبریں

پنجاب حکومت کیلئے کھیل تیز

جولائی 30, 2018 < 1 min

پنجاب حکومت کیلئے کھیل تیز

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان مطلوبہ تعداد میں ارکان کی حمایت کے لیے سخت مقابلہ جاری ہے ۔ پنجاب میں کل ارکان کی تعداد 371 ہے جبکہ جن نشستوں پر الیکشن کا انعقاد ہوتا ہے وہ 297 ہیں ۔

حالیہ الیکشن کے بعد کئی آزاد ارکان پی ٹی آئی میں باقاعدہ شامل ہوچکے ہیں جب کہ پارٹی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے مزید چار ارکان کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا دعویٰ کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت سازی کے حوالے سے مزید آزاد ارکان کے ساتھ مکمل رابطے ہیں، آج رات تک پارٹی کے ارکان کی تعداد 140 ہوجائے گی۔

مسلم لیگ (ق) کے چوہدری برادران پہلے ہی تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کرچکے ہیں اور وہ آج چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات بھی کریں گے۔ اس طرح نمبر پورے کرنے کے اس گورکھ دھندے میں تحریک انصاف آگے نظر آتی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں کسی بھی جماعت کوسادہ اکثریت کے لیے  149 ارکان کی حمایت درکار ہے، مسلم لیگ (ن) کے 129 ارکان جب کہ تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 123 تھے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے