متفرق خبریں

عامر لیاقت کی ایک اور معافی

اگست 1, 2018 < 1 min

عامر لیاقت کی ایک اور معافی

Reading Time: < 1 minute

اپنی حرکتوں اور آئے روز بدلتے روپ کیلئے مشہور ٹی وی اینکر عامر لیاقت نے ایک اور حرکت پر معافی مانگ لی ہے ۔ اس بار معافی ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان سے مانگی ہے ۔

دو روز قبل عامر لیاقت نے ٹوئٹر پر شیری رحمان اور مولانا اویس نورانی کی آل پارٹیز کانفرنس کے دوران دروازے سے نکلتے ہوئے ایک تصویر لگائی اور لکھا کہ

ہم تم اے پی سی میں بند ہوں اور چابی کھو جائے

ٹوئٹ پر مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل آنے کے بعد عامر لیاقت نے شیری رحمان سے معافی مانگتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ میں ایم ایم اے کے مولانا اویس نورانی کو ہدف بنا رہا تھا اور آپ کا احترام کرتا ہوں ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق عامر لیاقت کی نازیبا ٹوئٹ اور تصویر ڈیلیٹ کر دی گئی ہے تاہم ان کا دعوی ہے کہ ٹوئٹر نے نہیں انہوں نے خود ڈیلیٹ کی ہے جب ان کو احساس ہوا کہ یہ نامناسب ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے