ٹیکسی میں بچے کی پیدائش

راولپنڈی میں بے نظیر اسپتال کے مرکزی دروازے پر ٹیکسی میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا ۔ راولپنڈی بے نظیر اسپتال میں ٹیکسی میں خاتون کو لایا گیا تاہم قدرت نے اسے ایمرجنسی کے اندر جانے کی مہلت نہ دی  اور دروازے پر ہی اس کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگئی ۔

خاتون کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اسپتال ایمرجنسی عملے نے خاتون کو ہسپتال کے اندر لے جانے میں تاخیر کی، دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کو تاخیر سے لایا گیا اور اس سے قبل کہ آپریشن تھیٹر میں لے جایا جاتا اس نے گاڑی میں ہی بچے کو جنم دے دیا ۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق لیڈی ڈاکٹر نے ٹیکسی کے سامنے پردہ لگا کر بچے کی پیدائش کو ممکن بنایا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے اور ماں کی حالت تشویشناک ہے ۔

متعلقہ مضامین