پاکستان پاکستان24

نئے پاکستان کے خلاف اتحاد

اگست 2, 2018 < 1 min

نئے پاکستان کے خلاف اتحاد

Reading Time: < 1 minute

الیکشن میں دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خلاف پارلیمان کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے ۔ آل پارٹیز اجلاس نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے جیتنے والے ارکان اسمبلیوں میں جا کر حلف اٹھائیں گے ۔

تمام سیاسی جماعتوں کے طویل اجلاس کے بعد شیری رحمان، مشاہد حسین، میاں افتخار حسین، لیاقت بلوچ اور احسن اقبال نے مشترکہ پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں ۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ دھاندلی زدہ الیکشن اور اس کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں ۔ قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد احتجاج کیا جائے گا اور پارلیمان کے باہر بھی دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے امیدوار پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار ایم ایم اے سے ہوگا جبکہ وزیراعظم کا امیدوار ن لیگ سے ہوگا ۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حیسن نے ہم اپوزیشن نہیں بلکہ مقابلے میں ہیں اور جیت کر بھی دکھا سکتے ہیں ۔ ہم آزاد کو خریدنے کی بجائے رابطے کر کے قائل کریں گے اور اپنے امیدوار کو کامیاب کرائیں گے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے