پاکستان پاکستان24

عمران خان نیب پشاور طلب

اگست 3, 2018 < 1 min

عمران خان نیب پشاور طلب

Reading Time: < 1 minute

قومی احتساب بیورو نیب نے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر عمران خان کو 7 اگست کو پشاور طلب کیا ہے ۔ عمران خان سے کچھ سوالات کئے جائیں گے ۔

نیب خیبرپختونخوا نے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پہلے بھی طلب کیا تھا تاہم انہوں نے الیکشن مصروفیات کی وجہ سے پیش ہونے سے معذرت کر لی تھی ۔ اب انہیں 7 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔ سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک اور کئی افسران اپنے بیانات پہلے ہی ریکارڈ کرا چکے ہیں ۔

یاد رہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کے 2 ہیلی کاپٹرز کے غیرسرکاری دوروں کے لئے نہایت ارزاں نرخوں پر استعمال کا نوٹس لیا تھا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے