پاکستان

امریکا ہم پر غٖصہ نکال رہا ہے، وزیر خارجہ

اگست 3, 2018 < 1 min

امریکا ہم پر غٖصہ نکال رہا ہے، وزیر خارجہ

Reading Time: < 1 minute

نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ چین سے قرض لینے پر امریکا برا مان گیا تھا اور اب چین کا غصہ ہم پر نکال رہا ہے ۔ یہ بات انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی ۔

عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ سابق حکومت جاتے جاتے دو سو ارب روپے کے چیک پر دستخط کرکے گئی لیکن ہمیں کچھ  نہیں ملا، پاکستان آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر مانگ رہا ہے جس میں سے 50 فیصد رقم سے آئی ایم ایف کا قرض اتارنا ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مانگے جانے والی رقم کا چین سے کوئی تعلق نہیں ہے، چین سے پیسہ لینے پر امریکا برا مان گیا، امریکا کے پاس پاکستان کو دینے کے لئے پیسے نہیں اور بھارت کو 9 ارب ڈالر جنگی اخراجات کے لئے جاری کر دیئے، امریکا چین کا غصہ ہم پر نکال رہا ہے ۔

عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ پاکستان کو جنہوں نے کئی برس استعمال کیا ان کے اس رویئے سے تکلیف ہوتی ہے، جان و مال کی قربانی کے باوجود دوست کہنے میں فخر محسوس کرنے والے نظر انداز کر رہے ہیں، ہم نے امریکا کی لڑائی میں اپنی دو تین نسلیں قربان کیں اور آج ہمارے ساتھ یہ سلوک اپنایا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس نہج تک پہنچانے کا ذمہ دار امریکا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے