پاکستان پاکستان24

جرنیلوں کا ریلوےکرپشن کیس

اگست 3, 2018 < 1 min

جرنیلوں کا ریلوےکرپشن کیس

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق فوجی افسران پر ریلوے اراضی کرپشن کیس میں لیفٹیننٹ جنرل ر جاوید اشرف قاضی، لیفٹیننٹ جنرل سعید الظفر اور میجر جنرل حامد بٹ اور سمیت دیگر ملزم افسران عدالت میں پیش ہو گئے ۔ بریگیڈ ر اختر علی بیگ اور ایک اور ملزم بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے ۔ جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کی طلبی کے لیے عالمی اخبارات میں اشتہار دے دیتے ہیں ۔

احتساب عدالت میں سابق فوجی افسران پر ریلوے اراضی کرپشن کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ لیفٹیننٹ جنرل ر جاوید اشرف قاضی، لیفٹیننٹ جنرل سعید الظفر اور میجر جنرل حامد بٹ اور سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہو گئے جبکہ بریگیڈ ر اختر علی بیگ اور ایک اور ملزم بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے۔ نیب پراسیکیوشن ٹیم نے کہا کہ ملائشیا میں مقیم ملزمان کو 27 جولائی کو سمن بھجوانے کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی، عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملزمان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔ وکیل صفائی نے کہا کہ معاملے پر سپریم کورٹ میں سوموٹو چلتا رہا، وہاں پر ان کے وکیل پیش ہوتے رہے، جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ کیا طریقہ کار اختیار کیا جائے، ایسا کرتے ہیں ملزمان کی طلبی کے لیے عالمی اخبارات میں اشتہار دے دیتے ہیں، ملزمان کی آج کی حاضری سے استثناء کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ کیس کی آئندہ سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے