متفرق خبریں

جوڈیشل کونسل سے اہم معلومات طلب

اگست 4, 2018 < 1 min

جوڈیشل کونسل سے اہم معلومات طلب

Reading Time: < 1 minute

اعلی عدلیہ کے ججوں کا احتساب کرنے والے ادارے سپریم جوڈیشل کونسل سے سنہ 2010 سے اب تک اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان کے کیخلاف زیر التوا شکایات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست دائر  کی گئی ہے ۔ سپریم جوڈیشل کونسل یہ درخواست ایڈووکیٹ انعام الرحیم نے دائر کی ہے ۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ سنہ دو ہزار دس سے اب تک سپریم جوڈیشل کونسل میں اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان کیخلاف زیر التواء ریفرنسز کی تفصیلات فراہم کی جائیں، درخواست میں پوچھا گیا ہے کہ ایسے کتنے ریفرنسز ہیں جن پر بروقت کارروائی نہیں ہوئی اور معزز جج صاحبان ریٹائرڈ ہوگئے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایسے ریفرنسز کی تفصیلات فراہم کی جائیں جن پر کارروائی مکمل ہو چکی ہے لیکن فیصلے صادر نہیں ہوئے ۔

درخواست میں سب سے اہم استدعا حال ہی میں جسٹس مظاہر عالم نقوی کو سپریم جوڈیشل کونسل سے الزامات سے بری کرنے پر کی گئی ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر عالم نقوی پر لگائے گئے الزامات ختم کرنے کے حوالے سے کونسل کا فیصلہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود نہیں ہے، استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس مظاہر عالم نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کی گئی شکایت خارج کرنے کا فیصلہ فراہم کیا جائے، موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر عالم نقوی کیخلاف غیر سنجیدہ شکایت درج کرنے والے شکایت کنندہ کیخلاف کیا کارروائی کی گئی اس بارے میں بھی معلومات دی جائیں ۔ استدعا کی گئی ہے کہ آرٹیکل 19 اے کے تحت مذکورہ معلومات تک رسائی دی جائے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے