پاکستان پاکستان24

پولیس تھانے پر حملہ مگر

اگست 5, 2018 < 1 min

پولیس تھانے پر حملہ مگر

Reading Time: < 1 minute

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے حکام کا دعوی ہے کہ دہشتگردوں نے اپنےساتھی چھڑانے کیلئے پولیس تھانے پر حملہ کیا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا تاہم مقامی لوگوں نے اس کی تصدیق نہیں کی ۔ کئی افرد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر الزام عائد کیا ہے کہ مقامی انتظامیہ مذہبی لوگوں کو ڈرانے کیلئے یہ سب کر رہی ہے ۔

مقامی حکام کے مطابق ضلع دیامر میں دہشتگردوں نے داریل تھانے پر حملہ کیا اور گزشتہ روز پکڑے گئے دہشتگردوں کو چھڑا لے گئے۔دہشت گردوں اور پولیس میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا جس کی شناخت شفیق الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشتگردوں نے داریل جانے والی شاہراہ پر قبضہ کرلیا ہے اور آنے جانے والے ہر شخص پر فائرنگ کررہے ہیں۔دہشتگردوں نے داریل روڈ پر پتھر گرا کر ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا۔
حکام کا یہ بھی دعوی ہے کہ گزشتہ رات پولیس نے مولوی شہزادہ خان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا جہاں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار عارف کو شہید کردیا تھا۔پولیس نے مولوی شہزادہ خان کے گھر سے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے داریل تھانہ منتقل کردیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے