متفرق خبریں

ملاقات میں مترجم کتا؟

اگست 5, 2018 < 1 min

ملاقات میں مترجم کتا؟

Reading Time: < 1 minute

عمران خان ابھی وزیراعظم نہیں بنے لیکن پڑوسی ممالک کے سفیروں نے ان سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقاتیں اعلی سطح پر ہونے والی پالیسی تبدیلی کی جانب اشارے کرتی ہیں جس میں سب سے پہلے سعودی سفیر کو بنی گالہ پہنچنے کا پیغام دیا گیا تھا ۔

گزشتہ روز ایرانی سفیر نے بھی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی ہے مگر اس کی خبر سے زیادہ تصویر پر بحث شروع ہو گئی ہے جس میں دونوں کے درمیان رکھی میز کے ساتھ کتا براجمان ہے ۔

کئی افراد نے اس کو سفارت کاری کے اصولوں یا روایات کے خلاف قرار دیا ہے اور بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ صحافی مطیع اللہ جان نے تصویر پر ٹوئٹ کیا ہے کہ کیا یہ مترجم ہے؟

تصویر میں کتا جس جگہ پر نظر آ رہا ہے عموما یہاں مترجم بیٹھتے ہیں جو دونوں رہنماؤں کی بات ترجمہ کر کے پہنچاتے ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے