پاکستان

ملزم نئی حکومت میں واپس آئے گا، چیف جسٹس

اگست 8, 2018 < 1 min

ملزم نئی حکومت میں واپس آئے گا، چیف جسٹس

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں این آئی سی ایل کرپشن کیس کے ملزم سابق چیئرمین ایاز نیازی کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ دوسرا ملزم محسن حبیب عدالتی حکم کے باوجود لندن بھاگ گیا، سنا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد واپس آ جائے گا ۔

عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ کے این آئی سی ایل کے سابق چیئرمین ایاز نیازی کی ضمانت کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اسی کیس کا دوسرا اہم ملزم محسن حبیب کہاں ہے؟۔ ہم نے اس کا نام ایگزٹ کنٹرول فہرست میں شامل کیا تھا اس کے باوجود باہر کیسے بھاگ گیا؟ چیف جسٹس نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق محسن حبیب لندن میں ہے، موصوف افغانستان کے راستے بیرون ملک بھاگ گئے، سنا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد واپس آ جائے گا ۔ ملزم ایاز نیازی کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت میں ٹرائل سست روی کا شکار ہے اور ایاز نیازی دو برس سے جیل میں ہیں ۔ سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو دو ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے