قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

نگران وزیراعظم نے صدر مملکت کو تیرہ اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سفارش کر دی ہے ۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق نگران وزیراعظم نے تیرہ اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس تیرہ اگست کو بلانے۔کی سفارش کی ہے جس میں نو منتخب اراکین کی حلف برداری ہو گی۔ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے نگران وزیراعظم کو قومی اسمبلی کا اجلاس بارہ سے چودہ اگست کے دوران بلانے کی سمری ارسال کی تھی جس پر وزیراعظم نے تیرہ اگست کو اجلاس بلانے کی سفارش صدر مملکت کو بھجوائی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ صدر مملکت کی منظوری سے ہوگا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے