پاکستان24 عالمی خبریں

یمن میں اسکول بس پر سعودی بمباری

اگست 10, 2018 < 1 min

یمن میں اسکول بس پر سعودی بمباری

Reading Time: < 1 minute

خانہ جنگی سے متاثر ملک یمن میں سعودی عرب کے سربراہی میں اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے جس میں سینکڑوں شہری نشانہ بن گئے ہیں ۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق بمباری سے ایک اسکول بس بھی نشانہ بن گئی جس میں سوار 50 بچے جاں بحق ہوگئے ۔

عالمی اخبارات اور ٹی وی چینلز پر اسکول بس کے بچوں کی زخمی حالت کی تصاویر اور فوٹیج کی وجہ سے دنیا بھر میں اس واقعہ کی مذمت کی جا رہی ہے ۔ پاکستان میں سوشل میڈیا پر اس خبر کو لے کر سخت غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اس کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جا رہی ہے کہ ملکی فوج کے سابق سربراہ راحیل شریف بھی اس وقت سعودی اتحادی فوج سے منسلک ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے بھی ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب میں نوکری پر نوٹس لے کر حکومت سے پوچھا تھا کہ کیا انہوں نے اجازت لی تھی ۔ عدالت کو وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ راحیل شریف نے اپنے سابق ادارے سے اجازت لی تھی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے