پاکستان پاکستان24

جھوٹی شکایات پر بھی مقدمہ درج کریں

اگست 11, 2018 < 1 min

جھوٹی شکایات پر بھی مقدمہ درج کریں

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی من گھڑت اور جھوٹی شکایت درج کرانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے کیس کے تحریری حکم میں لکھا ہے کہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور جو درخواستیں شہریوں کی جانب سے ایف آئی اے کے پاس درج کرائی گئی ہیں ان کو جلد نمٹایا جائے، ڈی جی ایف آئی اے خود نگرانی کریں ۔

عدالت کے تحریری حکم کے مطابق من گھڑت اور جھوٹی شکایات درج کرانے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کر کے عدالتی کٹہرے میں لایاجائے، عدالتی حکم میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی گئی ہے کہ مکمل رپورٹ تیار کرکے عدالت کے سامنے پیش کریں ۔ تحریری حکم میں لکھا گیا ہے کہ جس طرح محکموں کو اس عظیم مقصد کیلئے کام کرنا چاہیئے اس طرح کارکردگی نہیں دکھائی جا رہی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے