پاکستان

گلگت پولیس پر حملے میں 3 جاں بحق

اگست 11, 2018 < 1 min

گلگت پولیس پر حملے میں 3 جاں بحق

Reading Time: < 1 minute

گلگت بلتستان کے علاقے کارگاں میں ایک پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے ۔ یہ بات گلگت میں مقامی حکام نے میڈیا کو بتائی ۔

حکام کے مطابق گلگت بلتستان میں کارگاہ پولیس چوکی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے اس دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور مارے گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے